شاہد سپرا: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی علی ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ڈار نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی معاون خصوصی نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے کا دورہ بھی کیا جبکہ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے انہیں منصوبے پر جاری پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔