اسرار خان: فیصل ٹاؤن فلیٹ کی تیسری منزل سے گر کر نوجوان کی ہلاکت حادثہ نہیں قتل نکلا
مقتول ضیاء کو ملزم چاند نے بیوی سے تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ،ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال روف نے ٹیم کے ہمراہ 12 گھنٹے میں گتھی سلجھا لی ، ملزم گرفتار کرلیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم چاند کو شک تھا کہ مقتول ضیاء کےاس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں،ملزم نے ورغلاء کر مقتول کو فلیٹ پر بلایا، ملزم چاند نے سر پر اینٹ مار کر ضیاء کو قتل کیا، قتل کے بعد مقتول کی لاش تیسری منزل سے نیچے پھینک کر حادثے کا رنگ دیدیا،ملزم کے متضاد بیانات پر پولیس کو شک گزرا ، حراست میں لیکر تفتیش کی،ملزم چاند نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ملزم چاند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ،
Stay tuned with 24 News HD Android App