سٹی 42 : خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِپولیومہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے ۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہ جائے ۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے اپیل کی کہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔