جمال اکبر انصاری بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہو گئے

Jamal Akbar,left Pti,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال اکبر انصاری نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے ،شہدا کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،کوئی بھی پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا،ان کاکہناتھا کہ میں 9 مئی کے واقعات سے مکمل طور پر لاعلم تھا ،یہ کیوں ہوا، کیسے ہوا، میری سمجھ سے باہر ہے۔

 جمال اکبر انصاری نے کہاکہ ہم نے بچپن سے پاک فوج کی قربانیوں کو دیکھا ،9 مئی کو جناح ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پر چڑھائی کرتے دیکھا تو دکھ ہوا ،کوئی بھی پاکستان کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا ،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہیں،پاکستان کی سیاست میں اس سے قبل پہلے کبھی نہیں دیکھا ،جس تحریک انصاف کو میں جانتا ہوں وہ ایسی نہیں تھی پر امن جماعت تھی ،لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ آتے تھے ،یہ سب کیسے ہوا میری عقل سے باہر ہے۔

سابق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ایسا نہیں جس میں پارٹی کی ساکھ متاثر ہو ،جو چیز غلط ہے اسے غلط ہی کہوں گا ،ان کاکہناتھا کہ پولیس میرے گھر میں بھی بہت نازیبا انداز سے داخل ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں تھانے میں جا کر آگ لگا دوں۔