(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،اداکار نے اپنی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں گھر کے کچھ معاملات میں دخل دینے کی بالکل اجازت نہیں ہے ،انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ گوری خود ایک شاندار انٹیریئر ڈیزائنر ہے اور وہ انہیں اپنے گھر منت ہاؤس کی تزین و آرائش کے معاملے میں بالکل بھی دخل دینے کی اجازت نہیں دیتی، گھر کے لیے جو بھی سامان خریدا گیا ہے، وہ سب گوری نے خریدا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گوری نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے گھر کی تزین وآرائش کے معاملے میں دخل دینے کی اجازت نہیں ہے۔