محکمہ ہائرایجوکیشن کا یوٹرن; اہم خبر سامنے آگئی

محکمہ ہائرایجوکیشن کا یوٹرن; اہم خبر سامنے آگئی
کیپشن: HEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)محکمہ ہائرایجوکیشن کی انتظامی نااہلی، سرکاری کالجوں میں بھرتیوں کے لئےلازمی انڈکیشن ٹریننگ کورس 10 برس سے التواء کا شکار، اساتذہ کو ٹریننگ دیے بغیر ہی کلاس روم میں بھیج دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں بغیر ٹریننگ کورسز کے ہی اساتذہ کی تقرریاں کی جا رہی ہیں،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 2011ء میں ٹیچرز انڈکیشن ٹریننگ کی شرط عائد کی تھی،محکمہ ہائرایجوکیشن اپنی ہی پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے،سرکاری کالجوں میں 2011ء کے بعد ہونے والی تمام بھرتیوں میں اساتذہ کی بغیر ٹریننگ تقرریاں کی گئیں۔

مزید پڑھئے: یونیورسٹیاں،کالجز کب کھلیں گے?

پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت قائم اکیڈمی کے باوجود انڈکشن ٹریننگ کورسز نہیں کرائے گیے، محکمہ نے انڈکشن ٹریننگ کورس کے بغیر ہی رواں ماہ نئے لیکچررز کی تقرریاں کر دیں، اساتذہ کو کلاس روم بھیجنے سے پہلے ٹریننگ نہ دینے پر کوالٹی ایجوکیشن پر سمجھوتہ ہونے لگا۔

انڈکشن ٹریننگ کورس میں اساتذہ کو کیمونیکیشن سکلز، کلاس مینجمنٹ سکھائی جاتی ہے، انڈکشن ٹریننگ کورس میں ڈریس کوڈ،کالج قوانین، امتحانی طریقہ کار پر تربیت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں تمام میڈیکل یونیورسٹیاں، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اور پیرامیڈکل سکولز جمعرات 27 مئی سے دوبارہ کھلیں گے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے فرسٹ اور سیکنڈ ائیرکے طلبہ کو کالج آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی کلاسز بدستور آن لائن ہوں گی، ڈینٹل کالجوں میں بھی تیسرے اور چوتھے سال کے طلبہ کالج آسکیں گے، میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں کلاسیں کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی، نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن بھی کروائی جائے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer