شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کے نئے اوقات کار

شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کے نئے اوقات کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) لاک ڈاؤن میں نرمی عید کے بعد شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح نو سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے بعد مارکیٹس، شاپنگ مالز اور جنرل و کریانہ سٹورز صبح نو سے شام سات بجے تک حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کاروبار کر سکیں گے جبکہ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

 اس طرح کاروبار کرنیوالے شاپنگ مالز کی فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ بند رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس کھولنے کا اوقات کا تعین آئندہ چند روز میں کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کورونا کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلے بھی متوقع ہیں۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد پر کئے جانے والے اقدامات اور ریلیف کو شہریوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تبدیل کی گئی حکمت عملی کے مطابق عید کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تجویز یہی دی گئی ہے کہ کورونا کیسز کی بڑی تعداد سے بچنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے. 

یاد رہے دو روز میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 347 نئے کیس سامنے آگئے ہیں،جس سے کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی۔

تمام 1 ہزار 347 نئے کیس عام شہریوں میں سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 733 مزید کیسز آنے کے بعد تعداد 9 ہزار 538 ہو گئی ہے۔ لاہور میں 6 مزید اموات ہونے کے بعد تعداد 129 ہو گئی۔

تصدیق شدہ مریضوں میں 118 میو ہسپتال، 80 ایکسپو سنٹر ہسپتال، 44 پی کے ایل آئی، 14 سمز، 15 جناح ہسپتال ، 29 لاہور جنرل ہسپتال ، 5 گنگارام، 3 چلڈرن، 5 سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 پرائیویٹ سیکٹر ہسپتالوں میں سے 9 بیگم اختر رسول ہسپتال، 28 ڈاکٹرز ہسپتال، 31 فاروق ہسپتال، 24 حمید لطیف، 12 اتفاق ہسپتال، 11 شوکت خانم جبکہ 13 یو او ایل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔