سٹی 42: راولپنڈی کےتھانہ مندرہ کے علاقہ گوڑھا میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا
مقدمہ پولیس اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ متن مقدمہ کے مطابق لڑکی کے فائرنگ کرنے کی اطلاع پر گوڑھا پہنچا،لڑکا لڑکی بھاگ نکلے۔چند قدم کے فاصلے پر لڑکی کو گرفتار کرلیا،پستول برآمد کرلی۔پستول سے 4زندہ گولیاں بھی برآمد کرلیں۔
لڑکا موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔
موقع سے فرار لڑکے کا نام شہریار علی معلوم ہوا ہے.
