ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد؛ بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد؛ بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے کراچی پہنچے ۔ 

وزیراعظم نے سینیٹر شیری رحمان  سے انکی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت  کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ شہباز شریف نے کہا جواں عمر اولاد کے بچھڑنے کا غم والدین کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا ہے، اولاد سے بچھڑنے کے غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ 

اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفروس میں جگہ دے اور  اہل خانہ کو صبر دے. 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔