علی ساہی: پی ایس ایل سیزن 11 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جبکہ پنجاب پولیس نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے مکمل سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق، پولیس پرعزم ہے کہ میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں۔
پی ایس ایل 11 کے 22 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور آج لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 6 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کی رہائش گاہ اور روٹس پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں، جبکہ میچز کے دوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور اضافی وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، سٹیڈیمز اور اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائیپرز بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔