ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوا ایپ پروموشن کیس؛ رجب بٹ اورزرق کی عبوری ضمانت میں7 اپریل تک توسیع

جوا ایپ پروموشن کیس؛ رجب بٹ اورزرق کی عبوری ضمانت میں7 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :جوا ایپ پروموشن کیس میں یو ٹیوبر رجب بٹ  اورزرق کی عبوری ضمانت میں سات اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمدقریشی کی عدالت میں یو ٹیوبر رجب بٹ  اورزرق کے خلاف جواایپ پروموشن کیس کی سماعت ہوئی،تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت میں بتایا گیا کہ رجب بٹ اور زرق ہمیں مطلوب نہیں  اس پر عدالت نے کہا تفتیشی آ کر یہ بیان دے،عدالت نے رجب اور زرق کی عبوری ضمانت میں سات اپریل تک توسیع کرتے ہوے تفتیشی کو آئندہ ہر حال میں پیش ہونے کا حکم  دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

عدالت میں رجب بٹ اور زرق کی طرف سے رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوے،کیس میں ندیم نانی والے کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔