ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر کی قدر میں بھی کمی

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر کی قدر میں بھی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور100انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 18 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 1518 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 151 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ،اسٹاک مارکیٹ میں 31 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 21 ارب روپے رہا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 22 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔