نو مئی  حملوں میں ملوث ملزمہ کا نام الیکشن کمشن نے سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست میں ڈال دیا

Sanam Javid, Election Commission of Pakistan, Court's Order, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے لئے  امیدوار خواتین کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی۔ فہرست میں پی ٹی آئی کی 9 مئی حملوں میں ملوث خاتون کا نام بھی شامل ہے۔ یہ نام عدالت کے حکم پر فہرست میں شامل ہوا ہے۔ 

سینٹ انتخابات  میں  پنجاب میں خواتین کی دو نشستیں ہیں۔ ان نشستوں کے لئے  چار امیدوار  الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نظر ثانی شدہ فہرست میں شامل ہیں۔ 
عدالت کے حکم پر 9 مئی کے  فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث صنم جاوید بھی سینیٹ کی نشست کے لئے  دوڑ میں شامل ہوگئیں۔ صنم جاوید  لاہور میں 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں اور گھیرؤ جلاؤ کی سرگرمیوں میں  آگے آگے تھیں اور انہیں دس مئی 2023 کو  ایسی ہی ایک سرگرمی میں شرکت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ تب سے جیل میں بند ہیں۔
سینیٹ کی دو نشستوں کے لئے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ ن کی انوشے رحمٰن اور بشری انجم بٹ شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی سے فائزہ ملک   الیکشن کمیشن کی نظر ثانی شدہ  امیدواروں کی حتمی فہرست میں شامل ہیں۔