شانگلہ خودکش حملہ؛ وزیرداخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچ گئے 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر ہونے والے حملے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے چینی سفیر  سے ملاقات کی، محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی  تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں  چینی شہریوں کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر  سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔