مفت آٹے کی تقسیم بدنظمی کا شکار، بھگڈر کے باعث متعدد شہری زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مردان کے سپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم بدنظمی کا شکارہو گئی، پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ سے بھگڈر مچنے سے متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے سپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم جاری تھی کہ اچانک بدنظمی پیدا ہو گئی،شہریوں نے مردان نو شہرہ روڈ بند کر دیا،شہریوں کی جانب سے پو لیس اور سپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤکیاگیا،عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے بھگڈر مچنے سے متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

Bilal Arshad

Content Writer