چار سالہ ننھی کلی زیادتی کے بعد قتل

چار سالہ بچی سے زیادتی
کیپشن: Hareem Fatima
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ظلم و بربریت کی ایک اور کہانی، کوہاٹ میں 4 سالہ بچی ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا، بچی کے جسم کے مختلف اعضاء کو نوچا گیا، لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کردی۔

کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ساڑھے 3 سالہ بچی بدھ کے روز سے لاپتہ ہوگئی تھی، اہل خانہ اور علاقہ مکین رات بھر بچی کو تلاش کرتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح بچی کی تشدد زدہ لاش نالے سے ملی، جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی گردن اور سینے پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کی۔

24 نیوز کو موصول ہوالے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 سالہ حریم فاطمہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کے جسم کے مختلف اعضاء کو نوچا گیا جبکہ بچی کی موت گلہ دبانے سے ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش یونیورسٹی روڈ پر رکھ  کر احتجاج کیا اور حکمران بالا سے انصاف کی اپیل کردی۔ مقتولہ حریم فاطمہ کے دادا کی مدعیت میں بچی کے قتل کا مقدمہ تھانہ ریاض محمدشہید میں درج کرایا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سرعام پھانسی دی جائے۔ 

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ حریم کو انصاف دو کے نام سے ہیش ٹیگ بھی چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات عمل میں لائے جانے چایئے اور ملزموں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔