چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا

Yousaf Raza Gillani
کیپشن: Yousaf Raza Gillani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کےسینیٹر یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینیٹرز کے حمایتی  دستخطوں کے ساتھ  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست جمع کروائی ہے ،شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران کی حمایت بھی حاصل ہے،  یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا، چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer