کیمپ جیل میں کورونا کا مشتبہ مریض میو ہسپتال منتقل

کیمپ جیل میں کورونا کا مشتبہ مریض میو ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کیمپ جیل میں اعلیٰ افسران کے دورے بے سود، قیدیوں اور جیل ملازمین کے لیے کوئی موثر اقدامات نہ کیے جاسکے، کیمپ جیل میں کورونا کا مشتبہ مریض قیدی میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قیدی کا 22 مارچ کو کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔

پیر کے روز کیمپ جیل  کے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی، دو روز میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے دورے کیے لیکن تصدیق شدہ کورونا کے قیدی اور مشتبہ قیدیوں کے ساتھ رہنے والوں کے علاج اور ٹیسٹوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

جیل ذرائع کے مطابق رات گئے جیل ہسپتال میں زیرعلاج30 سالہ قیدی کو کورونا کے مرض کا شبہ ہونے پر میوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، منشیات مقدمے میں 30سالہ قیدی چند روزسے جیل ہسپتال میں زیرعلاج تھا، 22مارچ کو قیدی کا کوروناٹیسٹ کرایا گیا، رپورٹ تاحال نہیں موصول نہیں ہوئی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی طبعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میو ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ رہا بھی کر دیا  جبکہ قیدی کی دیکھ بھال کرنے والے جیل کے4 ملازمین کو قرنطینہ سنٹرمنتقل کردیا گیا،منشیات کےقیدیوں کی بیرک کوبھی سیل کردیا گیاہے۔

Sughra Afzal

Content Writer