ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی نئی ایپ متعارف، جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب ناممکن

پولیس کی نئی ایپ متعارف، جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب ناممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پولیس  جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 ماہ کی محنت کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ایک ایسی موبائل ایپ متعارف کرادی جس کی مدد سے اب جرائم پیشہ افراد بچ نہیں پائیں گے۔ شہر میں آبادی سے زیادہ انٹرنیٹ ڈیوائسز موجود ہیں،یہ انٹرنیٹ ڈیوائسز موبائل سم سے آپریٹ کی جاتی ہیں،کسی کی جیب میں پیسے ہویا نہ ہو، موبائل فون ضرور ہوتا ہے اگر موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔

لاہور پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موبائل فروخت کرنے کیلئے آنے والا شخص کسی جرم میں ملوث تو نہیں اور یہ موبائل چوری کا تو نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer