ویب ڈیسک:بالا کے پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے سیاحتی سرگرمیوں پر سوالات کھڑے کر دیے، جہاں تفریح کی غرض سے آنے والے افراد حادثے کا شکار ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں مقامی افراد نے انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے ڈوگدرہ آنے والے سیاحوں کی گاڑی بدرکنی کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔