ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واقعہ کربلا انسانیت کیلئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے:مریم نواز

واقعہ کربلا انسانیت کیلئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مریم نوازشریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا حق، صبر اور استقامت کی لازوال داستان ہے۔

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانیوں اور حضرت بی بی زینبؓ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاؓ اوراہل بیتؓ سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے کا نہ صرف حصہ ہے بلکہ رگ رگ میں دوڑتی ہے، سانحہ کربلا نے اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دی، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ کی قربانی اور شہادت، اسلام اور اسلامی اقدار کی بقا کے لئے تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے، حضرت امام حسینؓ نے سیاسی اخلاقیات کا بہترین ابدی منشور پیش کیا، حضرت امام حسینؓ کا نام ہر مظلوم کے لئے جرات اور شجاعت کا استعارہ ہے۔

 مریم نوازشریف نے کہا کہ واقعہ کربلا عام جنگی داستان نہیں بلکہ روحانی استقامت کا روح پرورمنظر نامہ ہے، آج ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہر دور میں مظلوم اور مجبور انسانوں کو درس عمل او رولولہ شوق عطا کرتی رہے گی۔