ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی تعطیلات، وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ

موسم گرما کی تعطیلات، وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :موسم گرما کی تعطیلات کے دوران وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈقائم ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز وادی کاغان میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد سیاح داخل ہوئے جن میں 30 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔
 سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف سیاحوں کو سہولت اور رہنمائی کیلئے مختلف مقامات پر موجود ہے۔

 کے ڈی اے انتظامیہ نے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے کنہار سمیت ندی نالوں سے دور رہیں اوروادی کے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے گندگی پھیلانے سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ داری کاثبوت دیں۔