سٹی42: محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی سبیلوں، لنگر اور نیاز کے انتظامات شروع ہونے لگے ہیں جس کے باعث چینی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 50 کلو چینی کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہو کر 8900 روپے تک پہنچ گیا جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب عوام کو ریلیف دینے کے دعوؤں کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں۔ صارفین مجبوری میں اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محرم کے تقدس اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھی کاروباری مافیا نے نظر انداز کر دیا ہے حکومت صرف اعلانات تک محدود نظر آتی ہے۔