سٹی42: سونے کی قیمت میں معمول کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کمی سے 2313 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 771 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے کا ہوگیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر ہی برقرار ہے۔