ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطی میں پاکستانی بنارسی ٹھگوں کی مانگ بڑھ گئی

مشرق وسطی میں پاکستانی بنارسی ٹھگوں کی مانگ بڑھ گئی
کیپشن: عامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مشرق وسطی کے ممالک میں جادو ٹونے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، پاکستانی عاملوں کی بھی مانگ بڑھ گئی۔
 متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، لبنان، عراق ، عمان اور مصر میں جادو اور تعویذ دھاگے کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے اور دل چسپ امر یہ ہے کہ  افریقی عاملوں اور جادوگروں کے ساتھ ساتھ اس دفعہ وطن عزیز پاکستان کے عاملوں کی بھی ان ممالک میں مانگ بڑھ گئی ہے ۔عاملوں نے خاوندکو تابع بنانے، پسند کی شادی ،معاشی مشکلات کے خاتمہ کیلئے مختلف پیکیج دے رکھے ہیں ۔

 اس حوالے سے نام نہ بتانے کی شرط پرایک عامل نے بتایا کہ اگر جادو میں استعمال ہونے والی اشیاء کلاینٹ فراہم کرے تو پیکیج میں کمی ہوسکتی ہے۔  کلاینٹ سے ہزاروں ڈالر فیس کے علاوہ  جہاز کی فرسٹ کلاس  ٹکٹ اور کم از کم فور اسٹار ہوٹل میں قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور خلیجی ممالک میں بھی کلاینٹ کی 80 فیصد تعداد خواتین پر مشتمل ہے جو اپنے  خاوند، اولاد کے راہ راست پر آنے اور اپنے دیگر مسائل کے حل کے لئے عاملین سے رجو ع کرتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جادو ٹونے اور تعویذوں کے لئے ہرن، شیر کی کھال کے ٹکڑے، شیر کے پنجے، پرندوں کے پر اور اسی طرح مختلف جانوروں کا تازہ خون، سینگ اور ہڈیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ افریقی ممالک سے حاصل کردہ اشیا کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer