ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے کشمیر کیلئے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب

مریم نواز نے کشمیر کیلئے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مظفرآباد، میرپور اور  راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی۔ مریم نواز نےکشمیر کے لیے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ 

 راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے نیت اور محنت کا جذبہ ہونا چاہیے، ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز سہولت فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز نے دو سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے ہیں، سیاسی مخالفین مریم نواز جیسا اپنا کھیت اپنا کھیت اپنا روزگار دکھائیں اپنے صوبے میں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی مخالفین پنجاب کی سڑکوں اور منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، پنجاب کےلوگوں کے لیے مریم نواز نے ستھرا پنجاب کا منصوبہ بنایا، روئیں مت، چیخیں مت، دکھائیں اپنے صوے میں ستھرا پنجاب جیسا منصوبہ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نےکشمیر کے لیے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے، کشمیر میں ہماری حکومت آگئی ہےکیونکہ راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے امن کی ثالثی آج پاکستان کر رہا ہے، شہاز شریف کر رہے ہیں، دوسری سائیڈ مخالفین الیکشن پر پیسے لگا رہے ہیں، پیسے کا مقابلہ ووٹ سے کرنا ہے، آپ نے اپنے ووٹ کا پہرا دینا ہے۔