ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی، اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی، اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر زندہ تھوک قیمت 309 روپے جبکہ پرچون ریٹ 323 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث صارفین کو اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انڈے 2 روپے فی درجن مہنگے ہونے کے بعد ان کا سرکاری ریٹ 265 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 830 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔