ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو لاکھوں کی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم لاکھوں کی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم محمد عمر کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 59 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، جبکہ ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔