ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشور کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل

یوم عاشور کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : سٹی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے، یوم عاشورہ پر 3 ہزار سے زائد وارڈن تعینات ہونگے.

سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو جلوسوں کے روٹس، پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایات کی ۔مسنتنصرفیروز کا کہنا ہے دسویں محرم الحرام تک 4 ہزار سے زائد مجالس اور مختلف علاقوں سے 94 جلوس برآمد ہونگے۔مجالس اور جلوسوں میں عزاداروں کی آمدو رفت کےلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات ہونگے۔سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 125 انسپکٹرز اور 3ہزار ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلیئر رکھا جائے گا۔