موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر، سروس بند رکھنے کا اعلان

موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر، سروس بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کوئٹہ میں آج ،9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سبی،نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہوگا، جلوس کے روٹس کو سیل کردیا گیا، شہر میں موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی ۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر دو بجے آرٹ اسکول روڈ سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچے گا جس سے دوبارہ پرنس روڈ سے ہوتا ہوا آرٹ اسکول روڈ پر اختتام پذیر ہوگا ۔