ایس پی یو کے جوانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

ایس پی یو کے جوانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
کیپشن: SPU forbid the use of smart phone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور عسکری حکام کا سی پیک،غیر ملکی قونصلیٹ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لئے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس،سی پیک پروجیکٹ سائٹس اور ڈیلیگیشن سکواڈ پر تعینات جوانوں کے سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں میں چائنیزکی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی یو اور عسکری حکام میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، بریگیڈیئر ثاقب اکرم کی آمد پر ایس پی یو کے چاقوچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے کی،بریگیڈیئر ثاقب اکرم ، ایس ایس پی ایڈمن عثمان اعجاز باجوہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی بٹالین میجر (ر) صفدر وٹو نے اجلاس شرکت کی۔

ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منیر احمد ضیاء راؤ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر چینی شہریوں کے ساتھ نجی اور غیر سرکاری عملے کےنجی سکیورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے ،سکیورٹی اداروں کی عمدہ کارکردگی کی بناء پر سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، ہم دوسرے فیز میں داخل ہو گئے ہیں۔

بریگیڈیئر ثاقب اکرم نےسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پا کستان آرمی تمام تر وسائل برو کار لا کر اعلیٰ ٰ کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے،علاوہ ازیں اجلاس میں سی پیک پروجیکٹ سائٹس اور ڈیلیگیشن سکواڈ پر تعینات جوانوں کے سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد  کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer