عدنان صدیقی بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئے

عدنان صدیقی بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔

عد نان  صدیقی نے ایک  انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے اپنے مداحوں کو  بتایا ۔انہوں نے  اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔  ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار نے کہا کہ   گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا کرونا  ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔عدنان صدیقی  کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور مسلسل کرونا مشبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔