ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر 

Lesco
کیپشن: Lesco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (شاہد ندیم سپرا)شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونا شروع ہو گیا، فیڈر ٹرپنگ پر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ 
شہر میں بارش  کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے،   لیسکو ترجمان کے مطابق فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،بارش ختم ہونے پر بجلی بحالی کا کام شروع کردیاجائیگا۔لیسکو انتظامیہ نے معزز صارفین سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے،شہری دوران بارش بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں،بجلی معطل ہونے پرمطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔