ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان آرمی نے پاک فوج سے پناہ کی اپیل کردی

افغان آرمی نے پاک فوج سے پناہ کی اپیل کردی
کیپشن: pak afghan border
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغان نیشنل آرمی (اے این اے) کے کمانڈر  پاک فوج سے  محفوظ راستہ اور پناہ دینے کی درخواست کردی  افغان فوجیوں اور بارڈر پولیس کے پانچ افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ دینے اور محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا  گیاہے کہ چترال کے ارندو سیکٹر کی دوسری جانب تعینات افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر نے افغان سپاہیوں کو پاکستانی فوج سے پناہ اور محفوظ راستہ دینے کی درخواست دی ہے۔

اے این اے کے کمانڈر کے مطابق وہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال میں پاکستان کی سرحد سے متصل فوجی پوسٹوں پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکتے۔پاک فوج نے افغان حکام سے رابطے اور ضروری کارروائی کے بعد ان سپاہیوں اور افسران کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی اور انہیں فوجی روایات کے مطابق کھانا، رہائش اور ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان سپاہیوں اور افسران کو ضروری کارروائی کے بعد باوقار طریقے سے افغان حکومت تک واپس پہنچایا جائے گا۔اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان سپاہیوں نے پاکستان آرمی سے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی تھی ۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer