ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں آپ کا موبائل بھی تو اسرائیلی جاسوسی کا شکار تونہیں؟

کہیں آپ کا موبائل بھی تو اسرائیلی جاسوسی کا شکار تونہیں؟
کیپشن: GitHUB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کہیں آپ کاموبائل فون  اسرائیلی جاسوسی کے نظام پیگاسس کا شکار تونہیں ؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر کے شہریوں کی مدد کے لئے خصوصی ٹول کٹ  متعارف کرادی.
رپورٹ کے مطابق  اسے موبائل ویریفیکیشن ٹول کٹ یا ایم وی ٹی کا نام دیا گیا ہے۔ ایم وی ٹی اینڈ رائڈ اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم دونوں کے لئے موثر مانا گیا ہے۔ تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اینڈ رائڈ کی نسبت آئی فون پیگاسس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں ۔ اسے GitHub Linkسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس اینکرپٹڈ آئی فون بیک اپ ہے تو آپ بیک اپ کی کاپی کئے بغیر ایم وی ٹی کو  ڈی کرپٹ کرنے کےلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایم وی ٹی اینڈ رائڈ فونز میں ٹیکسٹ میسیجز کو کے فولڈرز کو سکین کرکے بھارتی اور اسرائیلی ہیکنگ کا پتہ چلا سکتا ہے۔ یادرہے اس  ٹول کٹ کے  کمپیوٹر مشین پر استعمال کےلئے  آئی ٹی کے بارے میں بنیادی  علم ہونا ضروری ہے۔ 
 یادرہے گذشتہ ہفتے گارجین اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔پیگاسس سافٹ وئیر کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔ ان تمام افراد کی جاسوسی اسرائیلی سائبر فرم این ایس او کے سافٹ ویئر پیگا سس کے ذریعے کی گئی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اورڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے اور بھارت میں اسرائیلی جاسوس نظام پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے۔ بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے کلائنٹ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer