پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

تفیصلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان ، قائم مقام کمشنر دانش افضال اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹر ی بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

دوران اجلاس چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  کو ہدایت کی کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عیدسے دو سے تین روز قبل مارکیٹیں اور بازار بند کر دیئے جائیں گے کیونکہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

چیف سیکرٹری نے مزید  کہا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلہ پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

واضح رہےکہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 15 مارچ کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس میں بتدریج اضافہ ہوا ،اب کورونا وائرس کے حملوں میں کمی آگئی، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 106 نئے مریض اور 5 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 808 اور کیسز 46940 ہوگئے ہیں ہسپتالوں کے کورونا وارڈز میں صرف 95مریض زیر علاج،55 آئی سی یو اور 26 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، پنجاب میں اب تک کورونا سے  91691 افراد متاثر اور  2113 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer