(ویب ڈیسک) باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں بیک وقت پیدا ہونے والے5 نومولود بچے پانچ روز کے بعد وفات پا گئے۔
رپورٹ کے مطابق پیدا ہونے والے 5 نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے، جہاں انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیںْ
بچوں کی ولادت اور بعد ازاں نومولود بچوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت مکمل طور پر مفت کیا جا رہا تھا۔طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت کم عمری کی وجہ سے بچے زندہ نہ رہے اور انتقال کرگئے۔