ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں،نیا جان لیوا وائرس پھیل گیا

  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں،نیا جان لیوا وائرس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری) بھارت کی ریاست مغربی بنگال  میں وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حکام متحرک ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں اسکریننگ اور نگرانی سخت کر دی گئی۔

بھارت میں ہونےوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران دنیا کی 16ٹیموں اور آفیشلز نے دورہ کرنا ہے۔ٹی ٹوینٹہ میچز دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد بھی بھارت جائے گی۔مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ورلڈ کپ کے میچز بھی شیڈول ہیں۔نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حکام متحرک ہو گئے،متاثرہ علاقوں میں اسکریننگ اور نگرانی سخت کر دی گئی۔

طبی ماہرین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نییا وائرس جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،مبینہ طور پر تقریباً 100 افراد کو کنٹینمنٹ کی کوششوں کے تحت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ وائرس 75 فیصد تک اموات کی شرح رکھتا ہے جس کا کوئی موثر علاج دستیاب نہیں۔

اسپتالوں میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی پروٹوکول نافذ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔