ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کا یوٹیوب پر سنگ میل،ا یک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم

ڈکی بھائی کا یوٹیوب پر سنگ میل،ا یک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈکی بھائی اپنی منفرد روسٹنگ ویڈیوز اور فیملی ولاگز کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، اور اس کامیابی پر انہیں سوشل میڈیا پر زبردست مبارکباد مل رہی ہے۔ اس موقع پر، انہوں نے تین گھنٹے تک یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سبسکرائبرز کی تعداد میرے لیے صرف ایک عدد نہیں، بلکہ ایک بڑی کمیونٹی ہے جو ہمیشہ میری حمایت کرتی رہی ہے۔

گزشتہ سال ڈکی بھائی نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، جن میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری اور تین ماہ جیل میں رہنا بھی شامل تھا۔ انہیں جوا اور ایپس کی تشہیر کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد شوبز شخصیات اور ان کے مداحوں نے ان کی رہائی کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

ڈیجیٹل میٹرکس کے مطابق، ان کے یوٹیوب چینل کی مجموعی ویوز کروڑوں تک پہنچ چکی ہیں، اور وہ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شامل ہیں۔ ان کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جاتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل کنٹینٹ کریشن نہ صرف تخلیقی کام ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔