ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروازوں کوبریک لگ گئی،4پروازیں منسوخ

پروازوں کوبریک لگ گئی،4پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار  :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کوبریک لگ گئی اورفلائٹ آپریشن متاثرہونے سے 4پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مدینہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائے 806 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئربلیو کی پرواز 406 اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے324 شامل ہیں۔

کراچی سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 213 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔