اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، امیدواروں کی حمایت کا اعلان

اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، امیدواروں کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صدر آئی پی عبدالعلیم خان سےہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد اور عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی ملاقات ہوئی جہاں پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے صدر آئی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا،تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے این اے117میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور این اے117 میں بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ ان کا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔