بلاول بھٹو کا جامعہ المنتظر کا دورہ ، ولادتِ امام علی کا کیک کاٹا، شیخ محسن نجفی کی فاتحہ کہی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز   ماڈل ٹاؤن میں جامعۃ المنتظر  کا دورہ کیا۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ المنتظر کے پرنسپل آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی،  جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلی علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم اعلی علامہ سید مرید حسین نقوی، منیر حسین گیلانی، علامہ غلام باقر گھلو اور علامہ سید صفدر حسین نقوی سے ملاقات کی۔  

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کا  کیک کاٹا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر دعائے خیر کی۔

  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلم گل، امجد ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بدر، فیصل میر، شہلا رضا، خدیجہ حسن، احسن رضوی، چوہدری ریاض، رانا اشعر ودیگر موجود تھے۔