ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم سندھ نے کی شدید سردی کے باعث اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے باعث اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔
شدید سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاویدنے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔