پنجاب، شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند

پنجاب، شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث متعدد موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے فیض پورتک بند کردی گئی ہے۔سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-26/news-1674706752-2978.jpg