ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر نے پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

Qatar & Pakistan visa relaxation
کیپشن: Qatar & Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،  پاکستان قطر ویزہ فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ فری انٹری کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہری ایک ماہ بغیر ویزہ قطر میں قیام کر سکیں گے،قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، فہرست میں پاکستانی شہریوں کو بھی قطر ویزہ فری کی سہولت حاصل ہوگی۔
پاکستانی شہری 30 روز تک بغیر ویزہ قطر میں رہ سکیں گئے۔ مسافر کو قطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کی شرط پورا کرنا ہو گی۔ علاوہ ازیں مسافر کے پاسپورٹ کی زائد المعیاد مدت کم ازکم 6ماہ ہو۔