سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:  اے ایس ایف  کی لاہور ایئر  پورٹ پر  کارروائی، سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر طارق محمود  کو گرفتار  کرلیا گیا

 سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر طارق محمود  کو گرفتار  کرلیا گیا  ترجمان کے مطابق اے ایس ایف  عملے نے  ریاض  جانے والے مسافر سے 2.198 کلو گرام  ہیروئن برآمد کی ہے ۔ ملزم   طارق محمود نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی،  سامان کی تلاشی کے دوران  ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی  کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔