ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ ہوشربا انکشافات

طالبہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورمیں نجی یونیورسٹی کے ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے کے کیس میں ایک اور اہم  پیش رفت ہوگئی،نواب ٹاؤن،ٹیچنگ ہسپتال میں طالبہ مریم کی موت اسقاط حمل کے دوران زیادہ خون بہنے کے باعث ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق عطائی کے ہاتھوں اسقاط حمل نوجوان لڑکی کی ہلاکت کا سبب بنا، خون زیادہ بہنے کے باعث مریم ٹیچنگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی،  پولیس کی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔  ملزم اسامہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ مریم کو اسقاط حمل کے لئے جھنگ لیکر گیا.

جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کون کرتا رہا؟ ڈی این کے لئے نمونے بھی بھجوا دئے گئے بدقسمت لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو ڈی این اے کے ذریعے ثابت کیا جائے گا ،پولیس ڈی این اے کے لئے نمونے فرانزک لیب بھجوا دئے گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مقامی یونیورسٹی سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد  ہوئی تھی۔ نامعلوم دو لڑکے لاش کو ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer