کرونا وائرس کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک

 کرونا وائرس کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیر اعلی کی جانب سے محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی کی جانب سے محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے کرونا وائرس کے حوالے سے چوکس رہیں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئے جائیں ۔

عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ عوام کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ مشتبہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- انہوں نے مزید کہا کہ علاج معالجے کے دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer