ناراض ارکان کو منانے کیلئے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

ناراض ارکان کو منانے کیلئے وزیر اعظم کی اہم ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان  قومی اسمبلی  نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے اراکین کے مسائل حل کرنے کے لئے انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے مابین ایک مربوط اور موثر مکینزم بنانے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم  نے کہا کہ ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، کسی کے دبائو میں ہرگز نہیں آئیں گے۔


ایوان وزیراعلیٰ میں قومی اسمبلی کے اراکین نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا- وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تحفظات سنے- وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور اراکین کے درمیان میکنزم بنانے کی ہدایت کی-

وزیر اعظم عمران خان نے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے- وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے- جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں، مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز دباو میں نہیں آئیں گے ۔ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے -
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer