ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا

ایچ ای سی نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کا نیا ورژن لانچ کر دیا، پاکستانی یونیورسٹی اساتذہ کو عالمی جامعات میں تدریس اور تحقیق کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

 جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کے غیر ملکی اساتذہ پاکستان آ کر تدریسی خدمات انجام دیں گے۔ اس پروگرام کے تحت غیر ملکی فیکلٹی دو سے سولہ ہفتوں تک پاکستانی جامعات میں پڑھائے گی۔

علاوہ ازیں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح پر جدید کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔